Baaghi TV

خورشید شاہ کے بیٹوں اور فرنٹ مین کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،سندھ ہائیکورٹ نےفرخ شاہ اورزیرق شاہ کی ضمانت 16اکتوبر تک منظورکی

عدالت نےخورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16اکتو بر تک منظورکرلی ،خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کو 5لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا

خورشید شاہ بیمار، سکھر کب منتقل کیا جائے گا، نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ کے دو بیٹوں زریق شاہ اور فرخ شاہ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ کی گرفتاریوں کے بعد انکی بھی گرفتاریوں کاخدشہ ہے،نیب تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے تیارہیں مگرضمانت دی جائے،

خورشیدشاہ کے مبنیہ فرنٹ مین سیدقاسم علی شاہ نےبھی ضمانت کی درخواست دائرکردی ہے .

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کوبنی گالہ سے گرفتار کیا تھا،خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ہے.

 

خورشید شاہ نے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، تا ہم  نیب نے انہیں گرفتار کر لیا خورشید شاہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست کو انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

More posts