Baaghi TV

امریکا ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا، کم جونگ ان کا الزام

us

‎شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اب ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور جارحیت کی پالیسی اختیار کر رہا ہے۔
‎کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ مخالف قوتیں شمالی کوریا پر دباؤ ڈال رہی تھیں کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے اور اس کے بدلے میں کسی قسم کی ادائیگی یا مراعات قبول کرے، تاہم انہوں نے اس راستے کو مسترد کر دیا۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنے دفاعی مؤقف پر قائم رہے گا۔
‎کم جونگ ان کے اس بیان کو عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں مزید تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts