Baaghi TV

خٰیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں،ن لیگ کی درخواست منظور

ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی ف میں ٹاس ہو گا،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یو آئی 9، پی پی 5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک، ایک اضافی نشست ملی ہے، ن لیگ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی جبکہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہو گا،واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

More posts