سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل ہوئے ،علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں بنوں اور باڑا میں کامیاب کارروائی کے دوران 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا اور وہ ملک کے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں، جبکہ حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
