خیبرپختونخوا میں مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے آنے والی سبزیوں کی ترسیل متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قیمتیں بڑھی ہیں۔
پیاز کی فی کلو قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے ہو گئی، ٹماٹر 80 سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کھیرے کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 70 روپے اور شملہ مرچ 160 روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کی بندش اور ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے منڈی میں رسد کم ہو گئی، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
