Baaghi TV

خیبرپختونخوا کی خاتون ایس ایس پی انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ویمن پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا ،سونیا شمروز، 60 سالہ تاریخ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہوں گی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی سونیا شمروز صوبے میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں جبکہ انہیں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ڈی پی او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ،،سونیا شمروز خان نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام، چترال میں جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے نہ صرف شکایتی سیل قائم کیے بلکہ خواتین کے مسائل اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث چترال میں خواتین کی خودکشی کے رجحان میں نمایاں کمی آئی تھی ،سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔

More posts