Baaghi TV

قومی دن پر 2 روزہ تعطیل کا اعلان

holiday

کویت نے قومی دن اور یومِ آزادی کی مناسبت سے 25 فروری (بدھ) اور 26 فروری (جمعرات) کو دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو ہفتہ وار تعطیلات (جمعہ-ہفتہ) سمیت چار مسلسل چھٹیاں مل جائیں گی۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیر صدارت یہ فیصلہ کیا گیا، جو تمام سرکاری، نجی اور تعلیمی اداروں پر ہوگا ملک میں کام یکم مارچ (اتوار) سے دوبارہ شروع ہوگا۔
‎یہ تعطیلات کویت کے 65ویں قومی دن اور 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر ہیں، جہاں ملک بھر میں تقریبات، پریڈز، ثقافتی پروگرامز اور آتش‌بازی ہوگی۔ سرکاری عمارتیں قومی پرچموں اور روشنیوں سے سجی ہوں گی، جبکہ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور سیاحتی مقامات پر رش متوقع ہے۔ کویت میں جمعہ-ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے یہ لمبا ویک اینڈ بن جائے گا، جو شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

More posts