Baaghi TV

محمد پور روڈ پر یو ٹرن کی کمی، ٹریفک حادثہ، نوجوان شدید زخمی

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) محمد پور روڈ پر یو ٹرن نہ ہونے کے باعث ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کولاہی برادری سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتاری اور غلط موڑ کے دوران گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محمد پور روڈ پر یو ٹرن نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر یو ٹرن، رفتار کنٹرول اور ٹریفک سیفٹی کے جامع انتظامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

More posts