ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی پرواز کو آدھے راستے سے واپس لاہور اتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 کو روانگی کے کچھ دیر بعد فضا ہی سے واپس بلایا گیا۔ متاثرہ پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ ایک فیول ٹینک میں آگ لگنے کے باعث احتیاطی طور پر ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔
اس صورتحال کے باعث متعدد بین الاقوامی پروازیں یا تو راستے سے موڑ دی گئیں یا اپنے روانگی کے شہروں کی جانب واپس لوٹ گئیں۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد لگنے والی آگ کئی گھنٹوں تک جلتی رہی جسے بعد میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے قابو کر لیا۔ بعد ازاں دبئی ایئرپورٹ پر محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا تاہم کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں یا منسوخ کی جا چکی ہیں۔
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز آدھے راستے سے واپس
