سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے موقع پر لاہوریوں اور صوبے بھر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جنہوں نے ڈور، پتنگ بازی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کر کے ثابت کیا کہ تہوار محفوظ اور منظم انداز میں منائے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافت کو تالے نہیں لگائے جاتے بلکہ بہتر حکمتِ عملی سے مینیج کیا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق لاہوری نوجوان برسوں سے اپنی ثقافت سے دور ہو گئے تھے اور زیادہ وقت اسکرینز تک محدود تھا، تاہم بسنت کی بحالی نے انہیں اپنی روایات سے دوبارہ جوڑ دیا ہے۔ آج نوجوان کھل کر اپنے کلچر کو سیلیبریٹ کر رہے ہیں، نفرت اور تشدد کے بیانیے کو مسترد کیا گیا اور شہریوں نے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جو معاشرے کو آگے لے جانے کا مثبت راستہ ہے۔
بسنت پر شہریوں کی ذمہ داری قابلِ تحسین، ثقافت کو دوبارہ زندہ کیا: مریم اورنگزیب
