Baaghi TV


لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کی سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کا حملہ


کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کی قیمتی سرکاری زمین پر ایک بار پھر قبضہ مافیا کی نظریں جم گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تیسر ٹاؤن میں قائم واٹر بورڈ اور یو سی آفس کو نقصان پہنچایا۔
یہ زمین 2006 سے اس منصوبے کے لیے مختص تھی اور 2008 سے یہاں واٹر بورڈ اور یو سی آفس فعال ہیں۔ اس منصوبے کے تحت لیاری ایکسپریس وے کے 30 ہزار سے زائد متاثرین کو پلاٹ الاٹ کیے جانے تھے۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس منصوبے کی زمین پر غیر قانونی قبضے اور ہزاروں رفاہی و کمرشل پلاٹس کی جعلی خرید و فروخت کی جا چکی ہے۔ نیب کی تحقیقات میں تاخیر کے باعث ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں اور سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

More posts