Baaghi TV

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں آج ایک بار پھر 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 320 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اور دور درازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار بلا جواز اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی اور مزید قیمت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اب گھریلو سلنڈر 2702 روپے سے 3775 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفرآباد میں ایل پی جی 350 روپے فی کلو، گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو ایل پی جی فروخت جاری ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی امپورٹر اور لوکل کوٹہ ہولڈرز مصنوعی قلت کر کے ایل پی جی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، حکومت اس بلیک مارکیٹنگ کا فوری نوٹس لے۔

More posts