ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی اے پی مولر-میرسک نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک تجارتی جہاز امریکی فوج کی نگرانی میں کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ’الائنس فیئر فیکس‘ نامی وہیکل کیریئر جہاز خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی سیکیورٹی میں بحفاظت باہر نکالا گیا۔ میرسک کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے خود رابطہ کر کے اس امریکی پرچم بردار جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی متاثر ہو رہی ہے اور کئی بحری جہاز اس اہم گزرگاہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی نگرانی میں دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل ناگزیر ہے۔
امریکی نگرانی میں میرسک کا جہاز آبنائے ہرمز عبور کر گیا
