Baaghi TV

آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

mahira khan

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے ، بہت سارے لوگوں کو اردگرد دیکھتی ہوں وہ دوسروں کے معاملات میں پڑے ہوتے ہیں ، خود پر یا اپنے کام پر توجہ نہیں دے رہے ہوتے ، لیکن میں مکمل طور پر اپنی ہی ذات میں گم رہتی ہوں، میں کام کرتی ہوں گھر چلی جاتی ہوں، دوسروں کے معاملات میں‌ٹانگ اڑانے کا مطلب ہے کہ پھر کل کو کوئی آپ کے معاملات میں بھی ٹانگ اڑائے گا تو بہتر ہے کہ اپنے ہی کام سے کام رکھا جائے،

انہوں نے مزید کہا کہ” میں نے ہمیشہ فٹنس پر توجہ دی ہے، ہاں جم تو نہیں جاتی لیکن ورزش ضرور کرتی ہوں”. انہوں نے کہا کہ سارا دن کام کرنے کے بعد رات کو جب سوتی ہوں تو سکون کی نیند سوتی ہوں کیونکہ میں مطمئن ہو کر سوتی ہوں کہ میں نے اپنے حصے کا آج کا کام ایمانداری سے کیا. انہوں نے کہا کہ میرا سونا جاگنا میرے کام کی روٹین پر منحصر ہے . انہوں نے کہا کہ آنے والے پراجیکٹس کے لئے می‌آج کل بہت پرجوش ہوں.

کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

21 سال کی عمر میں‌ سشمیتا سین نے کس کی کس بات کو پلے باندھ …

راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

More posts