کراچی میں ماہِ صیام کی آمد سے قبل پانی کا بحران دوبارہ نمودار ہو گیا ہے۔ گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن کے لیک ہونے سے شہر کے بڑے حصے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، دھابیجی سے شہر تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مکمل فراہمی کل سے متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل پیدا ہونے والے اس بحران سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔
ماہ رمضان سے قبل کراچی میں پانی کی شدید کمی
