نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے ایران میں جاری احتجاجات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ایرانی لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر لڑکی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات کو لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری پر ریاست کی جانب سے عائد کی گئی دہائیوں پرانی پابندیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سمیت عوامی زندگی کے ہر شعبے میں ایرانی لڑکیوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ وہ بھی دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح باوقار اور محفوظ زندگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، ملالہ یوسفزئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ ملالہ فنڈ کے مطابق یہ امداد غزہ، سوڈان اور کانگو میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ملالہ یوسفزئی کا ایران میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
