Baaghi TV

کراچی مین ہول میں گرنے والا شخص جاں بحق، لاش نکال لی گئی


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مین ہول میں گرنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ترجمان کے مطابق دوپہر کے وقت ایک شخص کے مین ہول میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر واٹر ریسکیو ٹیم، غوطہ خور اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
‎ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مین ہول سے لاش نکال لی۔ متوفی کی شناخت 70 سالہ عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

More posts