گوجرخان (قمرشہزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور ممبر قومی اسمبلی راجہ قمر السلام نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات کی۔ علمی، ادبی اور سیاسی خوشبو میں رچی اس نشست میں ملکی صورتحال پر گہرا فکری تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب کی بدلتی ہوئی تقدیر اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انقلابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں شخصیات نے پنجاب میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں اور ترقیاتی مشن کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے صوبے کی خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔
اس موقع پر شہزاد قریشی نے راجہ قمر السلام کی سیاسی جدوجہد اور حلقے کے لیے ان کی بے مثال عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ راجہ قمر السلام نے بھی شہزاد قریشی کے قلمی جہاد اور غیر جانبدارانہ صحافتی تجزیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں شہزاد قریشی جیسے زیرک دانشوروں کا کردار مشعلِ راہ ہے۔ دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی اپنی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔
