Baaghi TV

منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

قصور
تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار بھاری مقدار میں چرس بر آمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او ، رانا سہیل احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ گلشن آباد لنگڑے والی ڈھاری پر چھاپہ مار کر ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش طارق محمود ولد نذیر احمد قوم چنگڑ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1500 گرام چرس بر آمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ نمبر 400/20 درج کر کے سلاخوں کی پیچھے دھکیل کر مزید تفتیش شروع کر دی اہل علاقہ نے پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

More posts