Baaghi TV

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر فائرنگ، میرینز پر مظاہرین پر گولیاں چلانے کا الزام

khamnae

‎امریکی حکام کے مطابق کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر میرینز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
‎خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میرینز کی چلائی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ان سے کوئی ہلاکت ہوئی۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر تعینات دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی یا نہیں۔
‎رپورٹ کے مطابق قونصلیٹ کی حفاظت پر نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس بھی مامور تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔
‎چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر امریکی حملے کے خلاف بڑی تعداد میں شہریوں نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
‎دوسری جانب امریکی میرینز نے اس معاملے سے متعلق سوالات امریکی فوج کو بھیج دیے، جبکہ امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے۔ تاحال امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

More posts