مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے پیچھے صرف دکاندار نہیں بلکہ مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کے مختلف مراحل پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ادارے کو کہیں سے بھی قیمتوں میں اضافے کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اوگرا کے مطابق اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کر رہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرنا متعلقہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
حکام نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
قیمتوں میں اضافے کا الزام مارکیٹنگ کمپنیوں پر، اوگرا نے لاعلمی ظاہر کر دی
