وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان نالائقی کے دور سے گزرا، پچھلے چند سال نوجوانوں کو فتنہ و فساد کی تربیت دی گئی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی عادت ڈال دی گئی۔
لاہور میں بسنت تہوار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے مربوط نظام بنایا گیا ہے اور عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب خوبصورت ثقافت کا حامل صوبہ ہے اور محفوظ بسنت کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کی فلاح کے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور مختلف شہروں سے بسنت منانے کی ڈیمانڈ آ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کا ہر شہر سیف سٹی شہر ہے، صوبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے، بیرون ملک سے وفود آتے ہیں اور پورے پنجاب میں فیملی پارکس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
بسنت کے لیے مریم نواز کی تیاریاں، نوجوانوں کو فتنے سے بچانے پر زور
