لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں 7کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروانے کا معاملہ،مریم نواز کی 7کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،وکیل نیب نے عدالت میں کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے۔وکیل نیب نے جواب دیا کہ قانون کے تحت اسکی ضرورت نہیں ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی حتمی منظوری دینی ہے۔نیب چار فروری تک جواب جمع کرائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی ،جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان فل بینچ میں شامل تھے
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز نے مؤقف اپنایا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دیکر خارج کردیا ہے۔چوہدری شوگر ملز کیس ختم ہوچکا ہے ،گارنٹی کے طور پر رکھوائے گئے 7کروڑ روپے واپس کیے جائیں
