ایران نے اسرائیل پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک بار پھر میزائل حملے کئے ہیں،
تل ابیب میں دھماکے سنے گئے ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکہ سنا گیا، اور ہنگامی خدمات فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے ایک اور کلسٹر سب میونیشن میزائل تل ابیب کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے بعد اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ متعدد آبادکار ملبے تلے پھنس گئے ہیں۔شہر کے شمال میں شَرون علاقے میں ایک ایرانی کلسٹر میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ تل ابیب میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس میں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔اسرائیلی حکام نقصان اور جانی نقصان کے حجم کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں کو حفاظتی علاقوں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
