Baaghi TV

کئی بار مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنا پڑے،وزیراعلیٰ پنجاب

cm

علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سب علمائے کرام کی طرف دیکھتے ہیں، علمائے کرام کا دل سے احترام کرتی ہوں، افسوس ہے معاشرے میں علماء کی جو جگہ ہونی چاہئے وہ دینے سے قاصر ہیں، علمائے کرام معاشرے میں ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا امام مسجد بڑے لوگ ہیں، انہیں 25 ہزار روپے ماہانہ سے آغاز کریں، فروری کے آخر سے بینک آف پنجاب کارڈ سے ماہانہ 25 ہزار روپے منتقل کریں گے، تقریباً 70 ہزار امام مسجد کے بینک اکاؤنٹ کھل گئے ہیں، اعزازیہ کارڈ کے ذریعے 25 ہزار روپے ماہانہ امام مساجد کو منتقل کریں گے، علمائے کرام، عوام، حکمرانوں کے درمیان تعلق مضبوط ہونا چاہیے، کچھ لوگوں نے اعزازیہ کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی، علمائے کرام کی مشاورت سے حکومتی معاملات میں بہتری آسکتی ہے، علمائے کرام اور حکومت کے رابطے میں کوئی خلل نہیں آنا چاہیے، کوئی خلل آئے تو پھر معاشرے میں خرابی آنا شروع ہوتی ہے، مذہبی منافرت کو روکنا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے، کئی بار مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنا پڑے، کچھ لوگوں نے احتجاج کے نام پر ریاست کو یرغمال بنایا، فتنہ پھیلانے والوں نے لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

More posts