Baaghi TV

ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کوپاکستان ریلوے نے بڑی سہولت دے دی

ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کوپاکستان ریلوے نے بڑی سہولت دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد مستفید ہو سکیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی کے مطابق وہ تمام ضعیف العمر شہری اور معذور افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے اُن کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pkسے ای ٹکٹنگ فارم برائے ”ضعیف العمر شہری اور معذور افراد“ کو ڈاون لوڈ کرنا ہو گا ےا یہ فارم متعلقہ بکنگ/ریزرویشن دفاتر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے بعد ازاں فارم کے دو سیٹ بھر کر متعلقہ بکنگ/ریزرویشن دفاتر جمع کروائے جائیں گے۔

فارم جمع کرانے کے فوری بعد پاکستان ریلوے سے پہلا ٹکٹ خریدتے ہی ضعیف العمر شہری اور معذور افراد آن لائن رعائت حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اکاونٹ کھولنے کے لئے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ یہ وہی تفصیلات ہوں گی جو آپ نے متعلقہ بکنگ آفسز میں جمع کروائیں تھیں۔تصدیق کے بعد اس اکاونٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائےگا ۔ اگر متعلقہ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی طرف سے مہیا کردہ معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کر جاتی ہیں تو یہ سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی، بصورت دیگر نارمل بکنگ کرائی جا سکے گی۔ باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔

ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ دوران سفر اپنا شناختی کارڈچیک کروائیں گے۔ اسی طرح کا طریقہ کار موبائل اپلیکیشن پر بھی موجود ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے فارم کی کاپی بھی پریس ریلیز کے ساتھ جاری کی جا رہی ہے

More posts