واشنگٹن:میلانیا ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں “پروپیگنڈہ” قرار دے دیا ہے۔
میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے اور ایپسٹین کے درمیان تعلق ظاہر کرنے کے لیے جعلی تصاویر اور گمراہ کن مواد پھیلایا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایپسٹین کے ہاتھوں متاثر ہونے والی خواتین کے لیے امریکی کانگریس میں کھلی سماعت (اوپن ہیرنگ) کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ خواتین کو موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ حلف کے تحت اپنی گواہی ریکارڈ کروائیں اور اپنی کہانیاں عوام کے سامنے پیش کریں۔میں کبھی ایپسٹین کی دوست نہیں رہی۔ڈونلڈ ٹرمپ اور مجھے وقتاً فوقتاً ایپسٹین کی کچھ پارٹیوں میں مدعو کیا گیا تھا،صاف بتا دوں کہ میرا ایپسٹین یا اس کی ساتھی میکسویل کے ساتھ کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔میلانیا ٹرمپ کے مطابق، ایسی گواہی کو کانگریس کے مستقل ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا چاہیے تاکہ سچائی ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف تحقیقات اور متاثرین کو بولنے کا موقع دینا ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے حقائق سامنے آسکتے ہیں اور ذمہ داران کا احتساب ممکن ہو سکتا ہے۔
