ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے ایک شاہد ڈرون کی تصویر جاری کی ہے جس پر امریکا کے حوالے سے ایک پیغام درج ہے، جس نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ایران کے جاری آپریشن “وعدہ صادق 4” کی 86ویں لہر میں استعمال کیا گیا۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرون پر تحریر ہے کہ “جب تک ٹرمپ کا ٹولا امریکا کو تباہ کر رہا ہے، ہمارے میزائلوں کو امریکا پہنچنے کی ضرورت نہیں ہے۔”اس پیغام کو ایران کی جانب سے ایک علامتی اور سیاسی ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو موجودہ کشیدہ حالات میں بیانیے کی جنگ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات اور علامات نہ صرف عسکری بلکہ نفسیاتی اور سفارتی دباؤ کا حصہ بھی ہوتے ہیں، جن کا مقصد مخالف فریق کو پیغام دینا ہوتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور مختلف محاذوں پر بیانات اور کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی ڈرون پر امریکا کیلئے پیغام
