پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی سے گلٹی کامیابی کے ساتھ نکال دی گئی ہے۔
مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجری کامیاب رہی اور وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آپریشن کیا، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور خیال رکھا۔
ہیڈ کوچ کے مطابق وہ اب اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں اور جلد صحتیاب ہونے کے لیے نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
واضح رہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کی گئی تھی جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد فوری آپریشن کا مشورہ دیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی صحت کے حوالے سے یہ مثبت پیش رفت ٹیم اور مداحوں کے لیے خوش آئند خبر ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔
مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری، صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ
