مودی سرکار اپنے شہریوں کی جاسوسی کی کوششوں سے باز نہیں آئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے موبائل ڈیوائسز پر مکمل حکومتی کنٹرول کے لیے قانون سازی پر غور شروع کر دیا ہے اور موبائل بنانے والی کمپنیوں سے سورس کوڈ تک رسائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
حکومت کا منصوبہ ہے کہ سافٹ ویئر اپڈیٹس بھی حکومتی منظوری کے بغیر جاری نہ ہوں۔
غیر ملکی کمپنیوں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی یہ خواہش دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھی گئی اور اس اقدام سے کمپنیوں کے تجارتی راز افشا ہونے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
شہریوں کی جاسوسی،مودی سرکار کی موبائل کمپنیوں سے سورس کوڈ تک رسائی کی مانگ
