Baaghi TV

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

indian army

مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے،مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے ،26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاع دی،بھارتی ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیراکے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ، جیش محمد اور بھارتی فو ج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا ،مودی سرکار خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لئے فالس فلیگ کا سہارا لیتی ہے جبکہ یہ حربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے ،اس سے قبل بھی بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا،مودی سرکار نے اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی

More posts