Baaghi TV


سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند دیکھنے کے اجلاس آج ہوں گے

‎سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
‎سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے لیے تعاون کریں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کمیٹیاں چاند نظر آنے کے معاملے پر اجلاس کریں گی۔
‎اگر آج چاند نظر آ گیا تو سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ، 18 فروری سے شروع ہوگا، جبکہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری سے ہوگا۔

More posts