کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والی آتشزدگی میں مزید 5 افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد ہو گئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ملبے میں آکسیجن کی کمی کے باعث ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے 50 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کا جائزہ لیا، اور ابتدائی تفتیش میں تخریب کاری کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
عمارت میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بروقت پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم حادثے کی شدت کے باعث امدادی کارروائیاں مشکل ثابت ہو رہی ہیں۔
گل پلازہ آتشزدگی: مزید 5 افراد کی لاشیں، ہلاکتیں کی تعداد 33 ہوگئی
