Baaghi TV

موٹر وے پولیس نے کیسے ناکام بنائی ڈکیٹی

موٹر وے پولیس نے کیسے ناکام بنائی ڈکیٹی

باغی ٹی وی ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور میں موٹروےپولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
لاہور : قومی شاہراہ پرمانگا منڈی کے نزدیک شہری کی کار خراب ہوگئی تھی اس کار کو خراب دیکھ کر موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو پہنچ گئے دونوں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سواروں کو لوٹنے کی کوشش کی.موٹروےپولیس کی پٹرولنگ موبائل بھی اس دوران موقع پر پہنچ گئی.موٹروے پولیس افسران نے کمانڈو ایکشن کر کے ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا.گرفتار ڈاکو کانام جاوید اختر ولد غلام قادر سکنہ بہادر پور قصور ہے
گرفتار ڈاکو کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.گرفتار ڈاکو کو بمعہ مسروقہ اسلحہ تھانہ مانگا منڈی کے حوالے مزید تفتیش کے لیے کردیا گیا. ڈی آئی جی موٹروےپولیس احمد ارسلان ملک نے موٹروےپولیس افسران کی بہادری کو سراہا ہے

More posts