Baaghi TV

موٹر وے پولیس نے مسافر کی جان بچالی

موٹر وے پولیس کی بروقت امدادی کارروائی نے مسافر کی جان بچالی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور سے بہاولپور جانے والے مسافر عثمان پیرزادہ کو سینے میں شدید درد ہوئی جس پرموٹر وے پولیس اہلکاروں نے فوری طبی امداد فراہم کی ۔

ترجمان موٹر وے ایم تھری سید عمران احمد کے مطابق عثمان پیر زادہ کو سینے میں شدید درد محسوس ہوئی جس پر موٹر وے پولیس کے سی پی او حسنات علی ، اور پٹرولنگ افسران ناصر اکبر ، علی حسنین نے جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر امداد فراہم کی ، اور مسافر کو ریسکیو کیا ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے موٹر وے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا جبکہ موٹر وے پر سفر کرنے والوں نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی ویکسین فائزر کے مقابلے میں آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار

More posts