نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 18000 سے زائد مسافروں کو ایمرجنسی مدد اور بروقت طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ 54 لاکھ سے زائد افراد کو ٹال فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔18500 ڈرائیونگ لائسنس، 103 سی ای کیٹیگری لائسنس اور 1480 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔2674 روڈ سیفٹی پروگرامز منعقد کیے گئے تاکہ عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر ہو۔دورانِ سفر کھو جانے والی قیمتی اشیاء، جن میں سونے کے زیورات، 186 موبائل فونز، 48 پرس اور دیگر 331 قیمتی سامان شامل ہیں، تلاش کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ 48 چوری شدہ اور 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ حکام اور اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ 169 لاپتہ گمشدہ بچوں کو باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔70 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ 29 غیر قانونی اسلحہ، 1349 راؤنڈز، 309 کلوگرام منشیات، 2450 لیٹر شراب اور 10 ہزار سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے کارٹن برآمد کر کے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیے گئے۔ 7 اسمگلنگ اور 6 ڈکیتی کی وارداتیں ناکام بنائی گئیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 13.2 ملین سے زائد چالان جاری کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف مہم کے دوران 11000 سے زائد ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 690 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 349 مہلک اور 341 غیر مہلک حادثات شامل ہیں۔موٹروے پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم اور ایف ایم 95 ریڈیو مسلسل شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ہر ماہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔موٹروے پولیس کے یہ اقدامات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ ادارہ نہ صرف بلا امتیاز قانون کی عملداری بلکہ بلا تفریق شہریوں کی خدمت کے اعلیٰ معیار پر بھی کاربند ہے۔ شہریوں کو محفوظ اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس مقصد کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہیں۔
