Baaghi TV

مولانا فضل الرحمان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں آج نماز عید ادا

مولانا فضل الرحمان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں آج نماز عید ادا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کل منا لی گئی تا ہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں بدنی خیل اور کتی خیل میں کل جمعرات کو عید کے دن روزہ رکھا گیا تھا اور آج عید منائی جا رہی ہے ان دونوں گاؤں کی مساجد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی، ان دونوں گاؤں کے شہریوں نے 30 روزے پورے کئے اور رویئت ہلال کمیٹی کے عید کے اعلان کو مسترد کر دیا تھا.

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں گاؤں جہاں آج عید منائی جا رہی ہے تحصیل پہاڑ پور اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد میں واقع ہیں۔ سابق ناظم ڈیرہ اسماعیل خان اسماعیل خاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں گاؤں 900 گھروں پر مشتمل ہیں

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان مولانا فضل الرحمان کا آبائی علاقہ اور حلقہ انتخاب بھی ہے،.مولانا فضل الرحمان کل عید کر چکے ہیں اورقائدِجمعیت مولانا فضل الرحمان نے اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدالفطر کی نماز پڑھائی اور خطبہ دیا،اس دوران امت مسلمہ وطنِ عزیز کی بقا اور سلامتی،خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی

More posts