Baaghi TV

ایم پی ایز کی کار گردگی خراج تحسین ،تحریر :عرفان اعوان

مضافات ہوں یا بڑے شہر ،ووٹرز کی زیادہ تر ووٹ دینے کی وجہ اور سیاست دانوں سے تعلقات اس لئے ضروری ہوتے ہیں کہ کسی تھانے میں جھگڑے کی ایف آر خارج کروانے یا پھر رشتہ داروں سے آبائی زمینوں کی تقسیم کے لئے پٹواریوں کو فون کروانے کسی بچے یا بچی کو اسکول سے نقل یا پاس کروانے کے لئے سفارشوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ پاکستانی قوم کو کئی سال پیچھے دھکیل دیتی ہے

مضافات یا بڑے شہر کے ووٹرز آج بھی اس وجہ سے ووٹ دیتے ہیں اور سیاست دانوں سے تعلق بناتے ہیں ،ہر سیاسی جماعت کے اپنے اپنے خاص لوگ ہیں اور ایم پی اے کے بھی خاص لوگ ہوتے ہیں جو سفارشوں میں مددگار ہوتے ہیں۔ ضلع چکوال میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے لیکن ایک ایسا سیاست دان جسکا نام ملک تنویر اسلم سیتھی اعوان ہے جو کہ وزیر بھی رہ چکے ہیں انکی وجہ شہرت شہنشاہ تعمیرات سے شروع ہوتی ہے اور ترقیاتی پروجیکٹس کو منصفانہ انداز میں بروقت مکمل کرنے پر ختم ہوتی ہے یہ وہ سیاست دان ہے جس نے اپنے حلقہ میں اپنے ووٹر کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف مضبوط کیا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ کے لئے بھی مددگار ثابت ہوا ہے

اگر ہم سابقہ وزیر ، ایم پی اے ملک تنویر اسلم اعوان کی اپنے حلقہ میں کار گردگی پر اک نگاہ ڈالیں تو ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ مضافات میں گلیوں کی پختگی کے لئے جس نے بھی ان کو کہا انہوں نے فوری اس کانوٹس لیا اور اس محلے کی گلی کو کنگریٹ کروادیا ، اسی طرح آمد و رفت کے سامان کی ترسیل کے لئے پورے علاقہ میں نئی سڑکوں کے ساتھ ساتھ پرانی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو بھی مرمت کروایا یہی نہیں بلکہ اس بار مسلم لیگ کی جب حکومت آئی تو ایم پی اے ملک تنویر اسلم نے بچیوں کے ہائی اسکول کو اپ گریٹ بھی کروایا یہ بچیوں کا اسکول اب کالج ہے جس میں یونین کونسل خیر پور شریف کی بچیاں زیر تعلم ہیں اس احسن قدم پر اہل علاقہ نے ملک تنویر اسلم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشنی کا شعور دینے کے لئے ملک تنویر اسلم نے انتہائی عمدہ کام کیا ہے جو کہ آنے والے دنوں میں ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہوگا۔ اسی طرح ملک تنویر اسلم کے حلقہ میں اہل علاقہ کو واٹر سپلائی کے مسائل کا سامنا تھا جس پر اہل علاقہ نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں پانی کی سہولت فراہم کی جائے جس پر ملک تنویر اسلم اعوان نے ورلڈ بنک کے تعاون سے واٹر سپلائی کی منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا اور آج یہ منصوبہ تقریبا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسے سیاست دان بہت کم ہوتے ہیں جو عوام کی فلاح کے لئے خدمات سر انجام دیتے ہیں اس کم تعداد میں ایم پی اے ملک تنویر اسلم کا نام بھی شامل ہے جو اپنے حلقہ کے ووٹرز سے جڑا ہوا ہے انکے مسائل کو حل کرتا ہے ان کی سنتا ہے اور منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچاتا ہے اہل علاقہ کی بیٹھک سے ملنے والی خبروں میں اس وقت اگر کوئی مقبول ترین سیاست دان ایم پی اے ہے تو وہ ملک اسلم اعوان ہے جو کہ اپنے حلقہ کے ووٹرز کے لئے ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں میں اہل علاقہ کی جانب سے تحصیل کلر کہا ر ملک اسلم اعوان کے حلقہ کے ووٹرز کی جانب سے انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ آنے والے دنوں میں تحصیل کلر کہار کے موضع خیر پور شریف میں واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کو عملی جامعہ پہنا کر مزید خراج تحسین حاصل کر سکیں

More posts