Baaghi TV

پھلوں میں چوہا مار زہر لگانے والے پھل فروش گرفتار

‎بھارتی شہر ممبئی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پھل فروشوں نے پھلوں پر چوہا مار زہر لگایا۔
‎بھارتی میڈیا کے مطابق ایک رہائشی نے ویڈیو شواہد کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران فروٹ اسٹال سے راٹول نامی زہریلا مادہ برآمد کیا، جس میں یلو فاسفورس شامل تھا۔ اسٹال کو سیل کر دیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
‎تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ رات کے وقت پھلوں کو چوہوں سے بچانے کے لیے یہ زہر استعمال کرتے رہے۔

More posts