Baaghi TV

تجارت گروپ آف پبلیکیشن کا روزانہ آفتاب کے چیف ایڈیٹر ممتاز طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

mumtaz tahir

تجارت گروپ آف پبلیکیشن کا روزانہ آفتاب کے چیف ایڈیٹر ممتاز طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
چیف ایڈیٹر روزنامہ آفتاب ممتاز احمد طاہر قضا الہی سے انتقال کر گئے جبکہ مرحوم کا نماز جنازہ لاہور عسکری 10 کی مسجد گراونڈ میں ادا کر دیا گیا ہے اور نماز جنازہ میں سنیئر صحافی مجیب الرحمان شامی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ہے اور مرحوم کیلئے ان کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی گئی ہے.


واضح رہے کہ جمیل اطہر قاضی چیف ایڈیٹر روزنامہ تجارت عرفان اطہر قاضی ایڈیٹر روزنامہ جرات، عمران اطہر قاضی ایڈیٹر روزنامہ تجارت نے ممتاز صحافی اور روزنامہ آفتاب لاہور کے مدیر اعلی ممتاز طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ انہوں نے مرحوم کے لیئے دعا کی ہے اور ان کے لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے


جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز طاہر کے انتقال پر لکھا کہ "ممتاز احمد طاہر صاحب جید صحافی جن کی شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ پچھلے 50 سال سے خصوصا علاقائی اخبارات کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرنے والی شخصیت کا اس دار فانی سے جانا ریجنل میڈیا کیلئے ایک خلا پیدا کرگیا ہے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”

More posts