Baaghi TV

مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی

جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جیل میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، احتجاج رہے گا، انکو پہلے پتہ ہے پہلے بھی جیلوں میں سہولیتں نہیں پہنچائیں، نہ اداروں کو لوٹا نہ ملک کے معاملات میں مداخلت کی، جو سچی بات کی تھی وہ میں نے کی، ڈال دیں جیل میں، میں کیا کروں،جیل میں ساری زندگی بیٹھا رہونگا کتابیں لکھونگا، میں بنیادی طور پر وہ آدمی ہوں جس پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا،

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ،لیکن عمران خان کے دھرنے کے وقت میں انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک بار پھر ن لیگ سے قربتیں بڑھ گئی تھیں

 

ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے

More posts