Baaghi TV

اینکر مرید عباس قتل کیس،سات برس بعد مقدمہ حتمی مراحل میں داخل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت،جیل کمپلکس،اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کا قتل ،سات برس بعد مقدمہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا

مقدمے کے آخری گواہ تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا،تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کیس کی تفتیش سپرد کی گئی،ملزم کی شناخت پریڈ اور گواہان کے 164 کے بیانات ریکارډ کروائے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور آلہ قتل برآمد کرکے فرانزک کروایا اور ملزم کے خلاف چالان جمع کروایا، عدالت نے ملزم کے وکیل سے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کے لئے تاریخ مقرر کردی،عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی

اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو 2019 میں قتل کیا گیا تھا،مقدمے میں ملزم عاطف زمان گرفتار اور جیل میں ہے،شریک ملزم عادل زمان 2020 میں سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر مفرور ہوگیا تھا،شریک ملزم عادل زمان تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،سیشن عدالت شریک ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے،مدعی مقدمہ کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کررہے ہیں

More posts