باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی بڑی ہی فنی سٹیٹمنٹ سامنے آئی ہے کہ ہم کراچی میں لاہور سے بڑی بسنت منائیں گے، اس سٹیٹمنٹ کی وجہ نواز لیگ کو جو پنجاب میں ،عوام میں پذیرائی ملی، بہت زیادہ ان کو سپورٹ ملی، لوگ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں جو ن لیگ کی حکومت ہے جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہے یہ حکومت مشکل اور سخت فیصلے کرتی ہے، ایسی ہی حکومت کی ہمیں ضرورت ہے جو سخت فیصلے کر سکے اور جن میں حوصلہ ہو،اور یہ وہی حکومت کر سکتی ہے جس کو پتہ ہو کہ عوام اس کے ساتھ کھڑی ہے،
مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ جب جنرل ر پرویز مشرف کا دور تھا میں انکے قریب تھا اس وقت سارے کہتے تھے کالا باغ ڈیم بنانا ہے،پرویز مشرف اس وقت مقبول تھے لیکن عوام کو انگیج کرنے کی کوئی چیز نہیں تھی جس پر وہ فیصلہ نہ کرسکے، الیکٹڈ حکومت سخت سے سخت فیصلہ کر سکتی ہے، کیونکہ عوام اسکی تائید کرتی ہے، اب مرتضیٰ وہاب نے یہ بیان دے دیا، مرتضیٰ وہاب نے زندگی میں گڈی اڑائی نہیں یا پتہ نہیں، یا سیاسی بیان دے دیا، پہلی بات وہ یہ کہیں کہ پنجاب ویلڈن، ملک جب دہشتگردی کا شکار ہے تم نے ملک کو فیسٹول دے دیا، امیر ہو، غریب ہو،کوئی بھی ہو، اس میں شریک ہو سکا، آمدنی کا ایک ذریعہ دے دیا، بچوں کے ساتھ انٹرٹیمنٹ کا ذریعہ دے دیا،ہماری فیملی انٹرٹینمنٹ ہے ہی نہیں، بچوں کے ساتھ باہر جانا ہو کہاں جائیں سوائے کھانا کھانے کے، بچوں ، رشتے داروں کے ساتھ نکلتے ہیں تو ماحول چاہئے ہوتا ہے لاہور نے یہ کر دکھایا اور اب پنجاب کے باقی شہروں میں ہو گی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب میرا خیال ہے کہ آپ لاہور آئیں، میرے مہمان بنیں، لاہور کی بسنت اٹینڈ کریں میں دکھاؤں گا بسنت ہوتی کیا ہے، گڈی اڑانے کا مطلب نہیں ہوتا، کوئی چمپو بھی ہوا میں کر لے گا جتنی تیز ہوا ہوتی ہے، میں بتاؤں جب بسنت منائیں گے تو گلوز کا کاروبار شروع کر دیں، کیونکہ تیز ہوا میں پھر انگلیاں ہی کٹیں گی،وہاں پر ایسے حالات نہیں، کلائمنٹ پنجاب کا سوٹ کرتا ہے اسکو کیونکہ یہ پنجاب کے سیزن کے ساتھ منسلک ہے، جاڑے کا جانا،موسم کا بدلنا ،یہ بسنت ہے ہی اس کا نام، بسنت تہوار ہی موسم کی تبدیلی کا ہے اور خزاں کا ختم ہونا ،اس کے بعد دیکھیے گا لاہور پھولوں سے بھر جائے گا،پورا پنجاب یہ موسم کی تبدیلی ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں میں سیاسی موت آئی ہے کہ ن لیگ بہت بڑا پوائنٹ سکورنگ کر گئی ہے،حالت یہ ہے کہ کل پی ٹی آئی کا ایک ورکر بھی نہیں نکلا کل خود چھتوں پر کھڑے ہوئے تھے، عمران خان کے بھانجے بھی ،آخری بسنت 18 برس قبل ہوئی تھی،کہتے ہیں یہ تین سال پرانی ہے تو مطلب اس وقت قانون توڑا، جھوٹ بول رہے، اس بسنت میں کچھ کمیاں رہ گئی ہیں، پتنگ اڑانے والوںکے دل کی بات کر رہا ہوں ،میں حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، وقت بڑا تھوڑا تھا اتنے سال ہو گئے اس کام کو بند ہوئے، جو لوگ ،کاریگر ان کاموں سے منسلک تھے انہوں نے شاید کوئی اور کام شروع کر دیا، اب میں دیکھ رہا ہوں جین زی نے اس میں شرکت کی لیکن پتنگ بازی کا کچھ پتہ نہیں ،یہ نہیں پتہ کہ گڈی پر کنی کیسے باندھنی ہے،چیپی نہیں لگاتا تو اوپر جا کر پھٹ جائے گی،کس ہوا میں کیسے رکھنا ہے،ٹیکنیکل چیزیں سالہا سال پتنگ بازی کے بعد آتی ہیں،جو ڈوروں کی، پتنگوں کی کوالٹی تھی شاید وہ اتنی اچھی نہیں تھی لیکن خیر، جب یہ کام شروع ہو گا ،لوگوں کو روزگار نظر آئے تو اچھے بنانے والے بھی آئیں گے، کچھ جگہوں پر قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے جہاں لوگ کیمکل ڈور کے ساتھ اڑاتے رہے،ہم نے بھی مزنگ میں نشاندہی کی اور دھمکی دی کہ نہ اتاری تو میں خود رپورٹ کروں گا، کل منصور علی خان نے مجھے بتایا کہ کچھ جگہوں پر لوگ کیمکل ڈور سے اڑا رہے تھے،منصور کی خبریں صحیح ہوتی ہیں،اس کا نام شہیدوں میں آ گیا کیونکہ اسکی انگلیوں پر کٹ لگے تھے، کل بڑا سماں تھا جب سارے جمع ہوئے، حکومتی افراد اس بات پر ریلیف میں تھے کہ تین دن کا فیسیٹول بغیر کسی مسئلے کے گزر گیا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تین دن لاہور میں کرائم رپورٹ نہیں ہوا،تھانے میں دیکھ لیں زیادہ شکایتیں نہیں ملیں گی، حادثوں کے واقعات ہوئے لیکن کرائم نہیں ،کیا مرتضیٰ وہاب یہ کریں گے کہ وہ کراچی میں بسنت کریں گے تو کرائم نہیں ہو گا، میں مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتا ہوںوہ بسنت نہیں کر سکتے، بسنت کا مطلب گڈی اڑانا نہیں بلکہ ایک تہوار ہے ہماری چھتوں پر جہاں ہم نے بسنت کا فنکشن کیا وہاں خواتین بسنتی جوڑوں میں آئے، ہم نے کھانے بھی وہی بنوائے،جن کے رنگ ملتے ہیں،اسی طرح میوزک بھی بسنت کے اعتبار سے تھا،جو فیسیٹول تھا اس کو ہم نے فیسٹو فیسٹول بنایا ہوا تھا، ہزاروں جگہ بسنت منائی جا رہی تھی ہر جگہ ایسا ہوا، سب سے کمزور پروگرام وہ والے تھے جن کی حکومت کی پشت پناہی تھی،نیم سرکاری جہاں لوگ حاضریاں دینے گئے تھے ، عوامی سطح پر جو ہوا یہ پذیرائی آپ کی سوچ سے باہر ہے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں لاہور سے بڑی بسنت کر کے دکھاؤں گا،آپ نے مریم نواز کا مقابلہ کرنا ہے تو لاہور کی سڑکوں کا کریں، کراچی کی سڑکوں کا کریں،وہاں پانی مل رہا ہے یا نہیں، کرائم کم ہو رہے یا نہیں، تجاوزات ختم کر رہے یا نہیں، ریسکیو چل رہی ہے یا نہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کیسی چل رہی، مریم نواز سے تو ان باتوں کا مقابلہ کریں، کراچی کے لوگ بھی کل میری بسنت پر آئے تھے وہ دانتوں میں انگلیاں دبا کر پھر رہے تھے کہ یہ لاہور ہے،؟ آپ نے جو حال وہاں کا کیا…..
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بسنت پر آ جائیں مریم نواز کو چھوڑیں میرا چیلنج ہے میرے سے بڑی بسنت کر کے دکھائیں ،ویڈیو موجود ہیں، جس دن آپ بسنت منائیں گے میں پنجاب حکومت سے اجازت لے کر بسنت کا اعلان کروں گا، نہ سرکاری فنڈز لوں گا،نہ کوئی سپانسر،میں کروں گا دیکھنا وہاں ہزاروںلوگ کیسے آتے ہیں، لاہوریئے ہیں، دل والے ہیں، تم کرو،تمہیں تو اڑانی نہیں آتی تو تمہاری کال پر کون آئے گا.
