Baaghi TV

مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر بھارتی خاتون اینکر کیخلاف مقدمے کا حکم

بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات بھڑکانے پر ٹی وی چینل اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

خاتون اینکر نے 14 اگست کو ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کے نام سے پروگرام پیش کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے،اینکر کے خلاف درخواست میں ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے بھارتی مسلمانوں کو ناپسندیدہ بوجھ کے طور پر پیش کیا، زہریلے، تباہ کن اور تفرقہ انگیز‘ پروگرام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔،درخواست کے مطابق انجنا نے سوال اٹھایا کہ جب تقسیم ہند مذہب کی بنیاد پر تھی تو سارے مسلمان پاکستان کیوں نہیں چلے گئے؟ اس طرح اینکر انجنا نے عدم برداشت کے حامل غیر مسلم لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ مسلمانوں کو بھارت سے نکال کر ہندوستان کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کر کے گویا ایک تاریخی غلطی کو اپنے تئیں درست کرے۔

More posts