Baaghi TV

ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی،نادرا میں ریکارڑدرست کیا جائے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

imran terian

مسلم ن کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے قرارداد جمع کروائی ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہیں اس لیے نادرا اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرے اور ٹیریاں وائٹ کے حوالے سے شہری و خاندانی ریکارڈ کی درستی یقینی بنائی جائے کیونکہ یہ ایوان ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے !

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہر گاہ کہ یہ ایوان اس امر کا نوٹس لیتا ہے کہ sita white) ستا وائٹ کی بیٹی Tyrin) (White تیران وائٹ کے نسب کے حوالے سے عدالت مجاز میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا۔یہ ایوان عدالتی ریکارڈ میں موجود اس امر کا بھی نوٹس لیتا ہے کہ مذکورہ مقدمے کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے نتائج کے مطابق ٹیریان وائٹ کا ڈی این اے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ڈی این اے سے مطابقت (Match) ظاہر کرتا ہے ، جس کی بنیاد پر عدالت میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیریان وائٹ ، عمران خان کی بیٹی ہیں۔یہ ایوان اس حقیقت کو بھی مد نظر رکھتا ہے کہ محترمہ ٹیران وائٹ کی پرورش، تعلیم اور دیگر اخراجات ایک طویل عرصے تک جمائما خان کی جانب سے برداشت کیے جاتے رہے، جو اس معاملے کے انسانی اور اخلاقی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ ایوان اس امر پر زور دیتا ہے کہ ریاستی ادارے، بالخصوص نادرا (NADRA) ، عدالتی فیصلوں، دستیاب قانونی شواہد اور مستند ریکارڈ کی روشنی میں اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔لہٰذا، یہ ایوان متفقہ طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ نادرا عدالتی ریکار ڈ اور ڈی این اے ٹیسٹ سے متعلق دستیاب قانونی دستاویزات کی روشنی میں معاملے کا مکمل جائزہ لے اور قانون کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیریان وائٹ کے حوالے سے شہری و خاندانی ریکارڈ کی درستی کو یقینی بنائے۔یہ ایوان قانون کی بالا دستی ، عدالتی فیصلوں کے احترام اور ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے

More posts