Baaghi TV

نفرت انگیز بیانات دینے والے علما ءکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

maryam

پنجاب حکومت نے ریاست پالیسیوں کے خلاف بیانات دینے والے علما کرام کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے نفرت انگیز تقاریر اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اطلاق کرتے ہوئے ریاست مخالف بیانیہ اختیار کرنے والے علما کے اعزازیے فوری بند کرنے اور مذکورہ عالم کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہےوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے محکمہ داخلہ پنجاب کی تجاویز پر پالیسی کی منظوری دیدی،پالیسی میں کہا گیا تھا کہ اعزازیہ صرف ذمہ دار اور قانون کے پابند علماء کو دیا جائے گا، نفرت پھیلانے والوں کیلئے حکومتی مراعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اعزازیہ اسکیم کا مقصد امن، ہم آہنگی اور قومی وحدت کا فروغ ہے، قانون کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نفرت انگیز مواد یا تقاریر ثابت ہونے پر فہرست سے فوری اخراج ہوگا، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، جس کے تحت صوبے کے 66 ہزار امام مسجد صاحبان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

محکمہ داخلہ کے مطابق این او سی حاصل کرنے والوں کے خلاف کوئی ریاست مخالف سرگرمی ثابت نہ ہوسکی، یہ مکمل قانون کی پاسداری کررہے ہیں ہمارے لئے نہایت ہی قابل احترام ہیں، اعزازیہ فہرست کی باقاعدہ اسکریننگ اور مانیٹرنگ جاری رہے گی جبکہ مستقبل میں بھی سخت جانچ پڑتال کی جا ئے گی اور امن عامہ متاثر کرنے والے عناصر کو کسی قسم کا سرکاری اعزازیہ دیا جائے گا اور انہ سرپرستی ہوگی۔

حکومت پنجاب نے انتہا پسندی کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ذمہ دارانہ کردار ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعزازیہ اسکیم کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کے دائرے میں رہ کر مذہبی سرگرمیوں کی مکمل آزادی برقرار ہوگی۔

رئیس گوٹھ واقعہ:امید ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

سیکریٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی کوئی گنجائش نہیں، واضح پالیسی بیان ہے، اعزازیہ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ضلعی سطح پر ہدایات جاری کردی گئیں۔

More posts