Baaghi TV

ننکانہ صاحب: پولیس کی بڑی کارروائیاں، 8 ڈکیت گینگز گرفتار، کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مارچ کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے 8 ڈکیت گینگز کے 25 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ان سے 1 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 159 مجرمان اشتہاری، 61 عدالتی مفرور اور 70 سابقہ ریکارڈ یافتگان کو بھی گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 81 مقدمات درج کیے گئے، جن سے 66 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 5 بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔منشیات کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں، 64 مقدمات درج کیے گئے اور 3 کلو سے زائد منشیات جبکہ 1740 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔اسی طرح 15 ایکٹ کی خلاف ورزی پر 22 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 56 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ خدمت مراکز پر 5469 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

More posts