سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی رہائی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی محنت بے مثال رہی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے میں فیلڈ مارشل کے سامنے بات کی اور اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ابھی محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کی اندرونی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی کی طاقت بہت کم رہ گئی ہے اور سب ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بدنیتی رکھنے والے افراد موجود ہیں، جبکہ عوامی دباؤ اور احتجاج کے باوجود پارٹی میں تنظیمی خلیج مزید واضح ہوگئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں محسن نقوی کی محنت بے مثال ہے, علی امین گنڈا پور
