Baaghi TV


ناسا کا چاند پر بیس اور مریخ مشن کا اعلان

nasa


امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند اور مریخ سے متعلق اپنے بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ چند برسوں میں خلائی تحقیق میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ چاند پر مستقل بیس کی تعمیر فوری طور پر ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے آئندہ 7 سالوں میں تقریباً 20 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق اس بیس کی تعمیر درجنوں خلائی مشنز کے ذریعے مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔
‎انہوں نے بتایا کہ ناسا نے چاند کے مدار میں اسپیس اسٹیشن بنانے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے اور اب توجہ براہ راست چاند کی سطح پر بیس بنانے پر مرکوز ہے۔
‎جیراڈ آئزک مین کے مطابق مریخ کیلئے جوہری توانائی سے چلنے والے اسپیس کرافٹ کی تیاری بھی جاری ہے جسے 2028 تک روانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ مشن مریخ پر تحقیق کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور وہاں پہنچ کر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔
‎انہوں نے کہا کہ چین خلا میں تیزی سے پیشرفت کر رہا ہے اور امریکی برتری کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لیے امریکا کو اپنی خلائی حکمت عملی مزید مضبوط بنانا ہوگی۔
‎تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چاند پر خلا بازوں کی واپسی میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ اسپیس ایکس اب تک مطلوبہ لینڈرز تیار نہیں کر سکی۔

More posts