پاکستان میں پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمین شپ میں انڈر 17 اور انڈر 19 کے فائنل مقابلے سیالکوٹ میں منعقد ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ 8 ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار شاہین تقریب کے مہمان خصوصی تھے میجر جنرل ذوالفقار شاہین نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات تقسیم کیے
رپورٹ باغی ٹی وی بیورو چیف مدثر رتو سے
ملک بھر میں ہونے والی پہلی نیشنل چیف آف آرمی سٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں ملک بھر سے ڈسڑکٹ ڈویژن اور صوبائی سطح پر جیتنے والے پہلوانوں نے شرکت کی ریسلنگ کے فائنل مقا بلوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد سیالکوٹ سپورٹس سٹیڈیم پہنچی فائنل میں گوجرانوالہ کی ٹیم شیر پنجاب ایونٹ کی مجموعی طور پر فاتح ٹیم قرار پائی پشاور کی ٹیم خیبر فائٹرز نے دوسری پوزیشن حاصل کی اس ایونٹ میں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نیشنل لیول پر انڈر 17 اور انڈر 19 کے مقابلوں کو بھی شامل کیا گیا.
ملک بھر سے مقابلوں میں شریک ریسلرز کا کہنا تھا کے پاکستان آرمی کی جانب سے جس طرح فن پہلوانی کو فروغ دینے کے لیے اور نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ہم اس کے لیے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کے بے حد مشکور ہیں آور امید کرتے ہیں کے پاکستان آرمی ایسے ایونٹ منعقد کروا کر نئے ٹیلنٹ کو انٹر نیشنل لیول تک جانے کے لیے مواقع فراہم کرتی رہے گی
